MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خانہ کعبہ اور روضہ رسُول پر لوگوں کو عمران خان کیلئے روتے ہوئے دیکھا

0 253

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے گزشتہ دنوں عمرے پر ہونے والے منفرد تجربے سے متعلق بتایا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خانہ کعبہ اور روضہ رسول پر لوگوں کو عمران خان کے لیے روتے ہوئے دیکھا۔
شیخ رشید نے عمرہ کے دوران اپنے اکاؤنٹ سے مختلف تصاویر شیئر کیں۔
جب کہ گذشتہ روز مینارِ پاکستان لاہور میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ روضہ رسولﷺ پر ماؤں کوعمران خان کیلئے روتے ہوئےدیکھا ہے خانہ کعبہ میں لوگوں کوعمران خان کیلئے روتے ہوئے دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیزل کا بیٹا وزیرمواصلات لگ گیاہے جس نےکبھی مسجدکاغسل خانہ نہیں بنایااس کو شہبازشریف نے مواصلات کا وزیر بنا دیا، بلورانی لندن میں گیاہے آصف زرداری کوصدربنانےکیلئےبلورانی لندن گیا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نےاپنی بیوی کوقتل کرکےجعلی دستاویزسےملکی سیاست پرقبضہ کیا آصف زرداری نے شاہنواز بھٹو کو زہر دلوایا، بتایاجائےمنی لانڈرنگ کرنےوالےمقصودچپڑاسی کوکوئی عزت کیسےدےگا شوباز مقصود چپڑاسی سے 12 ارب لےگا تو کوئی کیسے اُسےعزت دے گا۔دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے لاہور میں ہونے والے پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ باہر سے فون آیا کہ آپ روس کیوں گئے ہیں۔
میں نے کہا کہ روس اس لیے گیا کہ روس ہمیں گیس 30فیصد کم قیمت پر دے رہا ہے۔ ایک فون پر بات منوانے والوں کو آزاد خارجہ پالیسی پسند نہ آئی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ جو لوگوں پر مسلط کی جاتی ہے وہ سلیکٹڈ حکومت ہوتی ہے اب لوگوں کو سمجھ آ گئی ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کیا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ میں نے آج تک سلیکٹڈ حکومت قبول کی اور نہ ہی کبھی کروں گا۔
اس سے قبل مینارِ پاکستان لاہور میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ ایک نوٹنکی وزیراعظم عمران خان کی کرسی پر بیٹھا کچھ ہی عرصے بعد یہ نوٹنکی کرسی سے اترجائےگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم عمران خان اور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں ہمارےلیےکل بھی عمران خان وزیراعظم تھےاورآج بھی ہیں ہمارےلیےآئندہ بھی عمران خان وزیراعظم ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.