رانا ثناء اللہ اور عطاء تارڑ کو سکون آور ادویات دے کر بھیجا ہے، اسمبلی تحلیل کرنے پر فیصلہ ہو چکا، فواد چوہدری
لاہور(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل کرنے پر فیصلہ ہو چکا ہے، ہم تو چاہتے ہیں پنجاب اور خیبرپختونخوا ہ کی اسمبلیاں آج ہی تحلیل ہو جائیں،ہمارے لیے کوئی سرپرائز نہیں تھا، ہمیں پتا تھا کہ ہمارے بندے پورے ہیں، جو چنوں منوں آئے ہوئے تھے ان کو سرپرائز ملا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جوتے چھوڑ کر بھاگنا چاہ رہے ہیں، یہ عوام کے پاس جانے کے لئے تیار نہیں ہیں، ہم اس لیے ہر جگہ جیت رہے ہیں کہ عوام ہمارے ساتھ ہے، ہم یہ لڑائی عوام کی حمایت سے لڑ رہے ہیں، ہم نے رانا ثنااللہ اور عطا اللہ تارڑ کو سکون آور ادویات دے کر بھیجا ہے، ان دو چمچوں اور آصف زرداری کو نیند نہیں آ رہی ہے۔
[…] نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے وفاقی حکومت کو ایک بار پھر پورے ملک میں ایک ہی […]
[…] نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز باعزت بری ہونے کے بعد اب الیکشن […]
[…] آباد (مسائل نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ ہمیں نظر آ رہا ہے کہ کچھ معزز ججوں کا جھکاؤ […]