MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میر عبدالقدوس بزنجو سے جے یو آئی ف کے مولانا عطا الرحمان کی ملاقات سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال

4 231

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے جے یو آئی ( ف ) کے مرکزی رہنما سینٹرمولانا عطا الرحمان نے ملاقات کی دونوں رہنماؤں کے مابین سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیاوزیراعلی کی جانب سے رکن قومی اسمبلی کو صوبے کے مالی انتظامی ترقیاتی اور سیاسی امور پربریفنگ دی گئی مولانا عطاالرحمن نے صوبے کی ترقی اور امن کے قیام کے لیۓ صوبائی حکومت کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوۓ متوازن اور عوامی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلئ کو مبارکباد پیش کی مولانا عطاالرحمن جو کہ سینٹ کی کمیٹی براۓ منصوبہ بندی و ترقیات کے چئیرمین بھی ہیں نے یقین دلایا کہ وہ وفاقی سطح پر بلوچستان کے ترقیاتی امور کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے صوبائی وزراء سردار عبدالرحمان کھیتران میر نصیب اللہ مری اور رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین بھی اس موقع پر موجود تھے بعدازاں مولانا کے اعزاز میں وزیراعلی کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ این ایف سی نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال 20 ارب کا […]

  2. […] نیوز)وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی حالیہ بارشوں کے دوران امداد و بحالی کی سرگرمیوں آبی […]

  3. […] نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی سے […]

  4. […] (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آج شام تک تمام منی پیٹرول پمپ مالکان، ایرانی پیٹرول […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.