کوئٹہ میں سیلاب متاثرین کے حوالے سے سروے غیر تسلی بخش ہے، پشتونخوا میپ
کوئٹہ (مسائل نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جاری کردہ بےان میں کہا گےا ہے کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں مےں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہونےوالی سروے پر متاثرےن تشویش مےں مبتلاہےں اور انہیں احتجاج پر مجبور کےا جارہا ہے۔ بےان میں کہا گےا ہے کہ حالےہ بارش اور سےلابوں کے باعث مختلف علاقوں بالخصوص تختانی بائی پاس، سرےاب، نواں کلی، چشمہ، ہنہ اوڑک، کچلاک، اغبرگ ودیگر علاقوں مےں ہونےوالے نقصانات کے بعد ضلعی انتظامےہ کی سطح پر انفرا اسٹرکچر کی تباہی اور انسانی جانوںکے ضیاع و زخمی ہونے، مال مویشوں کی ہلاکتیں وپانی میں بہہ جانے، مکانات کی تباہی، باغات کے پانی میں بہہ جانے ودےگر نقصانات پر سروے کےا جارہا ہے اور بعض علاقوں مےں عوام بالخصوص متاثرین اس سروے سے مطمئن نہیں جب تک صاف شفاف اور حقےقی سروے کو یقینی نہیں بناےا جاتا اس وقت تک متاثرین کے ہونےوالے نقصانات کا ازالہ ہوسکے۔ بےان میں کہا گےا ہے کہ سروے ٹیم چند ایک گھر کے افراد سے معلومات حاصل کرتے ہیں پھر اس کے درمیان کئی متاثرہ مکانات وافراد کو چھوڑ کر اپنی مرضی کے گھروں سے معلومات حاصل کرتے ہیں اور غیر تسلی بخش کام کرتے ہوئے متاثرین کو مختلف حیلے وبہانوں کے ذریعے ٹال مٹول سے کام لیا جاتا ہے جو کہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ PDMA,NDMA، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ودیگر متعلقہ ادارے متاثرین کی شکایات پر غور کرتے ہوئے کوئٹہ کے تمام متاثرہ علاقوں میں صاف شفاف سروے کرکے تمام انفرا اسٹرکچر کی تباہی اور ہونےوالے ہر قسم کے نقصانات کی معلومات (ڈیٹا) اکٹھی کریں تاکہ حقیقی متاثرین کی ہر سطح پر مدد وتعاون کی جاسکے۔
- Advertisement -