MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

موت فروخت کرنے والا میڈیکل اسٹور دوبارہ کھل گیا

1 914

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

موت فروخت کرنے والا میڈیکل اسٹور دوبارہ کھل گیا

کوئٹہ (مسائل نیوز ڈیسک )موت فروخت کرنے والا میڈیکل اسٹور دوبارہ کھل گیا انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف تفصیلات کے مطابق عید سے قبل دو بچوں کی ہلاکت اور ذاہدالمیعاد ادویات فروخت کرنے پر انتظامیہ کی جانب سے میڈیکل سٹو سیل کیا گیا تھا۔ شہر میں ذاہدالمیعاد ادویات کے فروخت کے باعث بیشتر شہری موت کا شکار ہوچکے ہیں

- Advertisement -

اور باقی لوگوں کی زندگی بھی دا پر لگی ہوئی ہے اس سنگین صورت حال میں ڈویژنل ڈرگ انسپکٹر کی خاموشی محکمہ صحت کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے مہنگائی کے اس پرآشوب دور میں بھی سب سے سستی شے صرف موت ہے، جو انتہائی فراخ دلی کے ساتھ بانٹی جارہی ہے۔ ویسے تو زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن چند مفاد پرست افراد ، انسان کو موت سے قریب کرنے کے لیے ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں ذائدالمیعاد ادویات فروخت سمیت غیر قانونی میڈیکل اسٹوروں کے خلاف کارروائی کرنا حکومت اور محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے

لیکن حیران کن طور پر محکمہ صحت، ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر زنے اس سنگین جرم سے چشم پوشی اختیار کی ہوئی ہےمگر متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا ہے اور نہ ہی اس ہلاکت خیز کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کوئی کارروائی کی جارہی ہےضلع کے دیہی علاقوں میں قائم بعض میڈیکل اسٹور زائد المیعاد ادویات بھی فروخت کررہے ہیں جس کے استعمال سے عام طور پر مریضوں کو سخت نقصان سے دوچا ر ہونا پڑتا متعلقہ محکموں کے افسران کی عدم توجہی کے باعث غیر قانونی طور پر انسانی جانوں سے کھیلنے والے اتائی ڈاکٹروں، غیر معیاری، اور زاہد المیعاد ادویات فروخت کرنے والوں کے حوصلے بلند ہوتے جارہے ہیں۔میڈیکل اسٹور مالکان اب معاملہ ٹھنڈا ہونے کے بعد انتظامیہ کی ناک کے نیچے ایک بار پھر میڈیکل اسٹور کھول دیا ہے جس کے باعث عوام کے اندر تشوش کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.