MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران صادق اور امین نہیں رہے ،کاغذات مسترد کئے جائیں، طلال چوہدری

1 230

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنمائ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی چوری توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ میں پکڑی جا چکی ہیاب وہ صادق اور امین نہیں رہے ، آئین کے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ پر پورا نہ اترنے والا کوئی امیدوار انتخابات میں حصہ لینے کا اہل نہیں ہے، ریاست مدینہ کا ولی پورا توشہ خانہ کھا گیا مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔
نشنل پریس کلب اسلام ا?باد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے نو حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کو چیلنج کر دیا ہیاگر انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت ملی تو اس کا مطلب ہو گا کہ پاکستان میں دو قانون ہیں ،شہباز گل پر تشدد کا بیانیہ بنا کر عمران خان عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، توشہ خانہ کی تمام دستاویزات پبلک کرنے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو عمران خان کا اصل چہرہ دکھایا جا سکے۔
جنہوں نے ٹینکوں کے ا?گے لیٹنا تھا وہ راتوں رات ملک سے بھاگ گئے ہیں، عمران خان کے نو حلقوں سے انتخابات لڑنے اور کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ انتخابات میں حصہ لینے والے کسی بھی امیدوار کیلئے صادق اور امین ہونا اور ا?ئین کے ا?رٹیکل باسٹھ ترسٹھ پر پورا اترناضروری ہے،ایسا شخص جو پورا توشہ خانہ خالی کر گیا اور اسے اپنے اثاثوں میں ڈیکلئیر نہیں کیا وہ کیسے انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے،اگر عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے تو اسکا مطلب ہوگا کہ پاکستان میں دو قانون ہیں ایک عمران خان جیسے لاڈلوں کیلئے اور دوسرا عام لوگوں کیلئے، ایسے ہزاروں کیسیز کی مثالیں دی جا سکتی ہیں کہ جب ایک مرلہ زمین یا دس ہزار روپے کا بینک اکاو?نٹ ظاہر نہ کرنے پر امیدواروں کو نااہل کر دیا گیا،یہاں تو الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں خود لکھا ہے کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کے دوران پانچ بیان حلفی جعلی دیئے ہیںتو پھر ایک جعلساز کیسے صادق اور امین ہو سکتا ہی عمران خان اور نواز شریف کے کیس میں زمین آسمان کا فرق ہے نواز شریف کو اپنے بیٹے کی کمپنی سے واجب الادائ تنخواہ وصول نہ کرنے پر اثاثوںمیں ڈیکلیئر نہ کرنے کی پاداش میں تا حیات ناایل کر دیا گیا جبکہ پی ٹی ا?ئی چیئرمین تو پورا توشہ خانہ خالی کر گئے اور اپنی مرضی کی قیمت جمع کروا کر تحائف کو مارکیٹ میں بیچ ا?ئیاور انہیں اپنے سالانہ اثاثوں کے گوشوارے میں ظاہر ہی نہیں کیا، الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا چاہیئے، چیف الیکشن کمشنر عمران خان کا ہی لگایا ہوا ہے، اگر عمران خان واقعی صادق اور امین ہیں تو عدالتی حکم امتناعی کیلئے کیوں بھاگتے پھر رہے ہیں اپنی تلاشی اور حساب کیوں نہیں دیتے،پی ٹی آئی کے وزیر داخلہ پنجاب نے شہباز گل پر تشدد کے عمران خان کے بیان کی تردید کر دی ہے اور کہا ہیکہ شہباز گل بالکل ہشاش بشاش ہیں اور ان پر کسی اقسم کا تشدد نہیں ہوا ہے اور اگر واقعی تشدد ہوا ہے تو اسکی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے کیونکہ اڈیالہ جیل پنجاب حکومت کے زیر انتظام ہے،، عمران کان کو دراصل یہ خطرہ ہے کہ جب شہباز گل طوطے کی طرح بولنا شروع کرے گا تو انکے جھوٹ کا سارا پول کھل جائے گا لہذاٰ اسی لئے شہباز گل پر تشدد کا بیانیہ بنا رہے ہیں تاکہ بعد میں کہا جاسکے کہ اسے تشدد کا نشانہ بنا کر زبردستی بیان لیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے،عدلیہ کیلئے بھی موقع ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرکے اپنے دامن پر لگے سیاہ داغ کو دور کر لے،یہ کہتے تھے کہ ٹکر کے لوگ ملے ہیں مگر جب موقع آیا تو راتوں رات بیرون ملک فرار ہو گئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] مسلم لیگ (ن) کے راہنما اور سابق وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازگل کو آسکر ایوارڈ ملنا چاہیے، […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.