تحریک انصاف لانگ مارچ: توڑ پھوڑ کا الزام، 300 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج
راولپنڈی(مسائل نیوز)راولپنڈی کے مری روڈ پر تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے احتجاج پر راولپنڈی کے 3 تھانوں میں پی ٹی آئی کے 250 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔
- Advertisement -
مقدمات تھانہ صادق آباد، نیوٹاؤن اور وارث خان میں پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں۔ جس کے مطابق کارکنان نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
مظاہرین نے میٹرو بس اسٹیشن کے شیشے توڑ ڈالے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جنہیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پہچانا جاسکتا ہے، مظاہرین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔