MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج پر اونچے درجے کےسیلاب سے آگاہ کردیا

0 72

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج پر اونچے درجے کےسیلاب سے آگاہ کردیا۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزارت آبی وسائل نے مراسلہ میں کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے وزارت آبی وسائل کو ستلج میں سیلاب کے بارے میں آگاہ کیا۔دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروز پور زیریں پر اونچے درجے کا سیلاب ہوگا۔

وزارت آبی وسائل کاکہنا ہے کہ اونچے درجے کے سیلاب کاخطرہ یکم ستمبر صبح 8بجے سے ہے،سیلاب الرٹ متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومتوں کو جاری کر دیا گیا۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.