آٹو انڈسٹری میں بھونچال! سوزوکی کمپنی کی پہلی ایکس یو وی فرونکس متعارف، دستیابی اور خصوصیات
کراچی (مسائل نیوز)کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری پاکستان آٹو شو 2025 کے دوران سوزوکی نے پاکستان کی پہلی ایکس یو وی فرونکس متعارف کرا دی ہے۔
اس لانچ کے ساتھ ہی سوزوکی نے مقامی مارکیٹ میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کمپیکٹ ایس یو وی سیکشن میں باقاعدہ انٹری دے دی ہے۔
سوزوکی فرنکس کی خصوصیات
فرنکس میں 1پوائنٹ 5 لیٹر پاورفل انجن دیا گیا ہے جو 103 ہارس پاور اور 138 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے ساتھ 4 اسپیڈ آٹو میٹک ٹرانسمیشن دی گئی ہے۔
گاڑی کا 37 لیٹر فیول ٹینک شہری اور لمبے سفر دونوں کے لیے موزوں ہے۔ ٹیکنالوجی کے اعتبار سے فرنکس جدید فیچرز سے لیس ہے جن میں 9 انچ ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم شامل ہے جو اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کار پلے کے ساتھ مکمل مطابقت رکھتا ہے۔
- Advertisement -
مزید یہ کہ گاڑی میں کروز کنٹرول، ہِل ہولڈ کنٹرول اور 360 ڈگری کیمرہ جیسی سہولیات موجود ہیں۔
حفاظتی فیچرز میں سوزوکی نے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ فرنکس میں6 ایئربگز، پارکنگ سینسرز، اور اینٹی لاک بریکنگ سسٹم معیاری طور پر شامل ہیں۔
اندرونی ڈیزائن آرام دہ اور سہولت سے بھرپور ہے، جس میں ڈیجیٹل کلائمٹ کنٹرول، ریئر اے سی وینٹس، وائرلیس چارجنگ اور ملٹی فنکشن اسٹیئرنگ کنٹرولز جیسی سہولیات شامل ہیں تاکہ ڈرائیونگ مزید آسان اور لطف انگیز ہو سکے۔
پاکستان میں دستیابی
سوزوکی فرنکس مئی 2026 میں پاکستانی سڑکوں پر آئے گی۔ ماہرین کے مطابق یہ لانچ مقامی آٹو مارکیٹ میں نئی تبدیلیوں کا باعث بنے گا۔