MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ادھر خان صاحب میٹنگ کر رہے تھے واپسی کی، ادھر پکی واپسی ہو گئی

0 187

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین کے استعفے منظور کر لیے۔اسی پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ ایک اور سرپرائز ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ادھر خان صاحب میٹنگ کر رہے تھے واپسی کی، ادھر پکی واپسی ہو گئی۔
آنا ہے واپس اسمبلی؟۔
۔خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین کے استعفے منظور کر لیے۔ملیکہ بخاری،عندلیب عباس،حیدر علی خان،عامر کیانی،محبوب شاہ،خسرو بختیار اور فخر امام کے استعفے منظور کیے گئے ہیں،بشیر خان،کرامت علی کھوکر اور عاصمہ قدیر کے استعفے بھی منظور کر لیے گئے۔ دیگر ارکان جن کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں سلیم رحمان،صاحبزادہ صبغت اللہ،شیر اکبر خان ،علی خان جدون اور مجاہد علی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے عثمان ترکئی اور ارباب عامر ایوب کے استعفے بھی منظور کر لیے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پی ٹی آئی کے 34 ارکان قومی اسمبلی اور شیخ رشید کے استعفے منظور کیے گئے تھے۔ جبکہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جنہوں نے مجھے اطمینان کرایا ان کے استعفے منظور کیے، بہت سے پی ٹی آئی ارکان نے رابطہ کرکے کہا ہے وہ ابھی سوچ رہے ہیں۔
دوران گفتگو جب اسپیکر سے سوال ہوا کہ عمران خان نے واپسی کا عندیہ دیا تو آپ نے استعفے منظور کرلیے؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسی بات نہیں ہے،میں اب بھی چاہتا ہوں جن کے استعفے منظور نہیں ہوئے اسمبلی میں آئیں لیکن جب پی ٹی آئی وفد آیا تو منظوری کا عمل شروع ہوچکا تھا، استعفے منظور کرتا ہوں تو بھی شور مچ جاتا ہے اور نہیں کرتا تو بھی شور مچتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.