MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہاتھ نہ ملانے والوں کے ہم ہاتھ دھو کے پیچھے پڑ گئے! پاک بھارت مقابلے پر شائقین کے دلچسپ تبصرے

0 60

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی (مسائل نیوز)ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز ٹاکرا ہونے جا رہا ہے اور اس موقع پر شائقین کرکٹ سوشل میڈیا پر اپنے جوش و خروش اور دلچسپ تبصرے شیئر کر رہے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان تاریخی حریفانہ تعلقات اور کھیل کے میدان میں روایتی کشیدگی نے اس میچ کو عالمی سطح پر بھی مرکز نگاہ بنا دیا ہے۔

شائقین کا کہنا ہے کہ ہاتھ نہ ملانے والوں کے ہم ہاتھ دھو کے پیچھے پڑ گئے، اب تو کہانی فائنل تک جا پہنچی ہے، ہیلو فائنل۔

کچھ کا خیال ہے کہ انڈیا بھی حیران اور پریشان ہے کہ ہم ہرا ہرا کر تھک گئے لیکن فائنل میں پھر سامنے پاکستان ہے۔

اس حوالے سے کئی مداح یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ اصل مزہ تب ہوگا جب پاکستان فائنل میں فتح حاصل کرے گا اور پورا منصوبہ ہی دھرا کا دھرا رہ جائے گا۔

کرکٹ کے دیوانے شائقین اپنی پیشگوئیوں سے بھی باز نہیں آ رہے۔ ایک مداح نے پرجوش انداز میں کہا کہ لکھ لو میری بات! اتوار والے میچ میں ابھیشیک شرما شاہین آفریدی کے پہلے اوور میں ہی شکار ہوگا، ان شاءاللہ۔

شائقین نے حالیہ میچوں میں پاکستان کی شاندار باؤلنگ کو بھی خوب سراہا اور کہا کہ پاکستانی باؤلرز نے بنگالی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا، اب اتوار کو فائنل میں بھارت کا مقابلہ ہے۔

- Advertisement -

جہاں شائقین نے شاہین آفریدی اور جسپریت بمرا کے ٹاکرے کو میچ کا سب سے دلچسپ لمحہ قرار دیا ہے، وہیں حارث رؤف کی شاندار کارکردگی کو بھی داد دی جا رہی ہے۔

کئی مداحوں نے کہا کہ آج حارث نے جیت کے لیے اپنی پوری جان لگا دی، اس پر تو لائیک بنتا ہے۔‘‘

دوسری جانب سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے دبنگ مشورہ دیا ہے کہ آغا سلمان کو خود ہی فائنل میں بینچ پر بیٹھنے کا فیصلہ کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے کپتان چندیمل نے خود کو ڈراپ کر دیا تھا اور نتیجہ یہ نکلا کہ سری لنکا نے ٹرافی اپنے نام کی۔

شعیب اختر نے زور دیا کہ اصل لیڈر وہی ہوتا ہے جو ٹیم کے وسیع تر مفاد کے لیے مشکل فیصلہ لے سکے۔

اس وقت دونوں ممالک کے شائقین کی نظریں اتوار کے روز ہونے والے اس بڑے فائنل پر جمی ہوئی ہیں۔

دنیا بھر کے کرکٹ مداح اس تاریخی مقابلے کو دیکھنے کے لیے بے چین ہیں، اور سوشل میڈیا پر تبصروں اور پیشگوئیوں نے پہلے ہی میچ کا جوش دوگنا کر دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.