MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ کلی شابومیں 10سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، باپ کے ہاتھوں ہلاک پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا

0 89

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز ) کوئٹہ کلی شابومیں دس سالہ محمد سلطان اپنے والد محمد ندیم کے تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس تھانہ ائیرپورٹ کے مطابق 16 نومبر کی شام سول ہسپتال کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک کمسن بچے کی لاش شعبہ حادثات میں موجود ہے، جس پر ایس آئی،اے ایس ایچ او آصف اقبال موقع پر پہنچے۔پولیس کے مطابق بچے کے ماتھے، سر کی پچھلی جانب، دونوں ٹانگوں، دائیں ہاتھ، کمر اور دیگر حصوں پر تازہ اور پرانے تشدد کے متعدد نشانات موجود تھے۔ ڈیوٹی ڈاکٹر نے بھی ظاہری وجہ موت تشدد اور مارپیٹ قرار دی۔پولیس رپورٹ کے مطابق بچے کے والد محمد ندیم نے بتایا کہ وہ کلی شاہو میں “گرو مر ہیئر ڈریسر” کے نام سے حجام کی دکان چلاتا ہے اور بچہ اسی کے ساتھ رہتا تھا۔ والد نے اعتراف کیا کہ پتنگ اڑانے کے بعد دیر سے آنے پر اس نے بیٹے کو مارا پیٹا، جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔ وہ اسے سنگین اور پھر سول ہسپتال لا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔پولیس نے والد محمد ندیم کے خلاف کا مقدمہ تھانہ ائیر پورٹ میں درج کرلیا ہے پولیس کے ملزم کو گرفتا ر کر لیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.