MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بے بنیاد الزامات کا جواب دینا وقت کا ضیاع سمجھتا ہوں

0 524

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بے بنیاد الزامات کا جواب دینا وقت کا ضیاع سمجھتا ہوں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الزمات کی سیاست کبھی کی ہے نہ اس پر یقین رکھتے ہیں، پراپیگنڈا کرنے والوں کا ایجنڈا سیاسی انارکی پھیلانا اور ترقی روکنا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ مخالفیمن الزام برائے الزام لگاتے جائیں ، ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں ، مخالفین کی ہر سازش کا پہلے بھی مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کروں گا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کو 2 وفاقی وزیر اور بزدارچھوڑ کر جار ہے ہیں۔ ایک انٹرویومیں راجہ ریاض نے کہا کہ میں قرآن پاک کی قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ میں نے ایک روپیہ رشوت نہیں لی، اگر عمران خان میڈیا پر آکر قراٰن پاک اٹھا کر کہہ دیں تو میں انہیں معاف کردوں گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی کارڈ نہیں رہ گیا، پی ٹی آئی کے 11 لوگ اور 2 وفاقی وزیر آ رہے ہیں، اس کے علاوہ عثمان بزدار بھی چھوڑ کر جار ہے ہیں، وہ سیاسی جماعتوں سے ٹکٹ کیلئے رابطے کررہے ہیں اور کہیں مقابلے میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس ارکان کی تعداد 27 ہوچکی ہے اور مولانا فضل الرحمان کے پاس بھی 2 سے 3 جبکہ سنا ہے ق لیگ کے پاس بھی 3 سے 4 افراد موجود ہیں۔
راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد میں ارکان کی تعداد 200 تک پہنچ جائیگی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور عثمان بزدار کو این آر او کی ضرورت ہے، بزدار عمران خان کو چھوڑ کر بھاگنے والے ہیں۔ ایک اور نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ خرچ کرنے والے جاچکے اب پی ٹی آئی میں صرف کمانے والے رہ گئے ہیں۔ہمارے ناراض ارکان کی تعداد پہلے 24 تھی جو اب27 ہوگئی ہے تاہم نئے شامل ہونے والے ارکان کے نام نہیں بتا سکتے کیونکہ بہت دباؤ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.