MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈاکٹر عبدالحی صوبے کے عظیم رہنماءاور قیمتی اثاثہ تھے، نصیب اللہ مری

0 306

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری اور سابق وزیر اعلٰی بلوچستان و بزرگ رہنماءمیر ہمایوں خان مری نے بلوچ قوم پرست رہنما6 ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کے کار حادثے میں اچانک انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے

- Advertisement -

کہ ڈاکٹر عبدالحی نے صوبے میں عوام کے فلاح و بہبود اور جمہوریت کےلئے طویل جدوجہد کی ہے وہ بااصول اور شعوری سیاست پر یقین رکھنے والے رہنماءتھے سابق وزیر اعلی بلوچستان و بزرگ رہنما میر ہمایوں مری نے ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کے کار حادثے میں جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے

کہ ڈاکٹر عبدالحی صوبے کے عظیم رہنماءاور قیمتی اثاثہ تھے انہوں نے صوبے میں جمہوریت اور عوام کی بالادستی کےلئے طویل جدوجہد کی ہے جسے ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا ڈاکٹر کے انتقال سے صوبہ ایک شعوری اور جمہوریت پسند رہنماءسے محروم ہوا ہے سابق وزیر اعلی نے ڈاکٹر عبدالحی کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار اور پسماندگان کےلئے صبر و جمیل کی دعا بھی کی ہے۔۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.