اسلام آباد(مسائل نیوز) برطانوی خبررساں ادارے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے صدر مملکت نے اعتراف کیا کہ مسلم امہ میں اسرائیل کے خلاف خود قدم اٹھانےکی صلاحیت نہیں کیونکہ ہم کمزور ہیں۔صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ مسلم امہ اسرائیل کے خلاف سخت قدم اٹھانے کی صلاحیت نہیں رکھتی، ہم نے بھی تمام مسلم ممالک کی طرح اسرائیلی جارحیت کی بس مذمت کی۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مسلم امہ اسرائیل کے خلاف سخت قدم اٹھانے کی صلاحیت نہیں رکھتی، قابض کے خلاف حماس کے راکٹ حملے جائز ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم نے بھی تمام ممالک کی طرح اسرائیلی جارحیت کی بس مذمت کی، عالمی سطح پر مسلمان خود کمزور ہیں، اسی لیے ہمیں طاقت ور کی آواز سننا پڑے گی۔