مارکیٹیں رات جلدی بند کرنے کے اعلان کو ناقابل عمل قرار دے دیا
اسلام آباد (مسائل نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ بادشاہوں کی طرح دکانیں بند کرنے کا فیصلہ صادر نہ کیا جائے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بند کمرے میں کیے گئے فیصلے کی مخالفت ہو گی۔کراچی پورا ملک چلاتا ہے، ٹیکس دیتا ہے، ساڑھے تین کروڑ آبادی ہے، یہاں دو پورٹس ہیں۔
حکومت کو کراچی کے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کرنا چاہئیے تھا۔وسیم اختر نے وفاقی حکومت کی طرف سے مارکیٹیں رات ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے کے اعلان کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کوئی بادشاہت نہیں ہے کہ آپ نے فرمان جاری کیا اور ساری قوم آداب بجا لائے گی آپکو متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد لینا چاہئیے تھا پھر کوئی فارمولہ بنانا چاہئیے تھا۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا تھا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت بجلی کی سفارش پر توانائی بچت کے نفاذ کی منظوری دیدی ہے جو کہ پورے ملک میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اس توانائی بچت پلان کے نکات میں ملک بھر میں تمام شادی ہال رات 10بجے بند ہوجائیں گے، مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند ہوجائیں گی، ملک بھر کے تاجروں سے ملاقات ہوئی جس میں سیر حاصل گفتگو کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے، شادی ہال اور مارکیٹیں نئے اوقات کار کے مطابق بند ہونگی تو 62 ارب روپے کی بچت ہوگی بجلی سے چلنے والے غیر موثر پنکھے یکم جولائی سے 2030 کے بعد فیکٹریوں میں تیار نہیں کیے جاسکیں گے بجلی سے چلنے والے غیر موثر پنکھوں پر اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے گی جس سے 15 ارب کی بچت ہوگی. انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے دوران 29 ہزار میگا واٹ بجلی ضرورت ہوتی ہے جبکہ سردیوں میں 12 ہزار میگا واٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، گرمیوں میں جو اضافی بجلی استعمال ہوتی ہے اس میں 5 ہزار میگا واٹ ائیر کنڈیشنر،12 ہزار میگا واٹ پنکھوں پر استعمال ہوتی ہے، گرمی سے بچنے کے لئے 18 ہزار میگا واٹ بجلی استعمال کرتے ہیں،وقت مارکیٹ میں 60 تا 80 واٹ بجلی استعمال کرنے والے موجود ہیں، ان کے استعمال کی طرف جانا ہوگا۔
[…] (مسائل نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں شاپنگ مال اور مارکیٹیں رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی […]