کوئٹہ(مسائل نیوز)بلوچستان ایکسیلینس ایوارڈز 2022 کا شاندار انعقادابھرتے ہوئے بلوچستان کی دلکش جھلکمہمانان گرامی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان، وزیر کھیل و ثقافت اور کور کمانڈر کوئٹہ شامل اس کے علاوہ ارکان اسمبلی،

حکومتی عہدے داران ، سول اور ملٹری آفیسرز ، اساتذہ کرام ، طلبا و طالبات، سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں موجود بلوچستان ایکسیلینس ایوارڈز کا آغاز 2016 میں ہوا ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی آج کی تقریب میں 48 افراد کو ایوارڈز

سے نوازا جا رہا ہے ایکسیلنس ایوارڈز کے علاوہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز بھی دئیے جائیں گےایوارڈز پانے والوں کا تعلق فن و ثقافت، کھیل، تعلیم و تدریس، سائنس اور ٹیکنالوجی،

طب، سماجی خدمت، افواج اور نفاذِ قانون کے شعبوں سے ہےتقریب میں بلوچستان کے شاندار ماضی ، محنت اور کامیابیوں سے عبارت حال اور روشن مستقبل کی عکاسی کرتی ہوئی
- Advertisement -

خصوصی ڈاکیومینٹری بھی دکھائی جا رہی ہے بلوچستان کی ثقافت کے خوشنما اور دلکش رنگوں کا زبردست مظاہرہبلوچستان کے سازوں کو یکجا کر کے ترتیب دیا گیا سازِ آہنگ لوگوں

کو بہت پسند آیابخشی برادرز اور خماریان بینڈ کی دلکش پرفارمینسمعروف گلوکار عارف بلوچ اور شاہ جہان داؤدی کی شاندار پرفارمینس میزبانی کے فرائض نورالحسن ، شفا یوسفزئی ، ماریہ خان اور کاشف

بلوچ سر انجام دے رہے ہیں گل بہار بلوچ اور ساتھیوں نے شاندار بلوچی رقص پیش کیا ملک کے معروف گلوکار عاصم اظہر اور گل پانڑہ کی زبردست پرفارمینس نے پروگرام کو

چار چاند لگا دئیےسالانہ ایکسیلنس ایوارڈز بلوچستان کے لوگوں کی صلاحیتوں کا اعتراف اور پذیرائی کا مظہر ہیںبلوچستان ایکسیلنس ایوارڈز کو عوام میں زبردست مقبولیت حاصل ہے