دنیا کا سب سے بڑا آلو عالمی اعزاز کی نامزدگی کیلئے پیش
نیوزی لینڈ(ویب ڈیسک )نیوزی لینڈ کے ایک جوڑے نے اپنے گھر کے باغیچے میں آلو کو ا±گایا ہے جس کے بارے میں جوڑے کا ماننا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا آلو ہے۔
- Advertisement -
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولِن اور ڈونا کریگ براو ن نے بتایا کہ آلو کا وزن 7.7 کلوگرام ہے جو کہ پچھلے ریکارڈ 4.5 کلوگرام وزنی آلو سے کہیں زیادہ ہے۔
جوڑے نے اپنے دعوے کو سچا ثابت کرنے کیلئے آلو کے ایک حصے کو کاٹ کر ڈی این اے ٹیسٹنگ کیلئے بھی بھیج دیا ہے۔کریگ براون نے کہا کہ ہم گنیز ورلڈ ریکارڈز سے مسلسل رابطے میں ہیں تاہم ادارہ مزید شواہد کی درخواست کررہا ہے اور درخواست کا معاملہ ایک لامتناہی سلسلہ لگ رہا ہے۔