MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی اداروں کیخلاف تقریر، درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

1 256

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی اداروں کے خلاف تقریروں سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی درخواست میں عمران خان کے علاوہ فواد چوہدری اور شیری مزاری کے نام بھی شامل ہیں۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے اداروں کے خلاف تقریر سے متعلق درخواست پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا۔جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل دو رکنی بینچ 8 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے درخواست گزار قوسین فیصل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) سپریم کورٹ میں عمران خان کا قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں الیکشن لڑنے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.