MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گلگت بلتستان میں سیاحت کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے شجرکاری مہم ضروری ہے،اسد قیصر

0 231

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سیاحت کے حوالے سے بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی خصوصاً سکردو میں بڑے پیمانے پر شجر کاری مہم اس علاقے کو سیاحوں کے لیے مزید پرکشش بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سیاحتی صنعت کی بحالی کے لیے علاقے میں سیاحت کو فروغ دینا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چکدرہ، چترال موٹر وے سے اس خطے کی صنعتی ترقی میں اضافہ ہو گا

- Advertisement -

اور رابطے میں بہتری آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اسلام آباد میں ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی ایڈوکیٹ نذیر احمد، وزیر خزانہ جی بی جاوید منوآ اور مشیر قانون جی بی سید سہیل شاہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گلگت بلتستان کےلئے عبوری صوبائی حیثیت کے انتظامات اور جی بی کےلئے منصوبوں کو حتمی شکل دینے پر بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے

کہ آئینی ترمیم کو آگے بڑھانے کے لیے سیاسی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو گلگت بلتستان کے عوام کے مطالبات کو پورا کرنے کےلئے تعمیری کردار ادا کرنا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.