MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چند منٹ میں آٹھ ضمانتیں دینا دنیا کا تیز ترین انصاف ہے، مبارک ہو پاکستانیوں، حافظ حمد اللہ کا طنز

0 180

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ وزیرا عظم شہباز شریف اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، کی جانب سے عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش دینا پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا فیصلہ نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ چند منٹ میں آٹھ ضمانتیں دینا دنیا کا تیز ترین انصاف ہے، مبارک ہو پاکستانیوں۔عدالتی تاریخ میں عمران خان کے لیے ضمانتوں کا اتوار بازار لگایا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ اب زخمی ہونے والے پولیس کو حکم دینا باقی ہے کہ وہ زمان پارک جا کر عمران خان سے معافی مانگیں۔پی ڈی ایم کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ عدالت، ریاست، قانون اور ریاستی فورس سے لڑنا عمران خان کے مطابق جہاد ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.