MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کے عوام کی فلاح وبہود کیلئے صوبے کی تاریخ میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں کا جھال بچھایا ہے، قاسم سوری

1 362

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ایڈوائزری کمیٹی کی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان قاسم خان سوری کی قیادت میں پہلا کامیاب مشاورتی اجلاس، اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ سمیت ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی بلوچستان سردار بابر موسٰی خیل، صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان میر نصیب اللہ مری، صوبائی وزیر مبین خان خلجی،

- Advertisement -

مرکزی نائب صدر نوابزادہ شریف جوگیزئی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار خادم حسین وردگ، عبدالباری بڑیچ، حاجی نواب خان دمڑ، داود خان پانیزئی اور ڈاکٹر نوروز علی ہزارہ ودیگر نے شرکت کی، اجلاس کے دوران عہد کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے نومنتخب صوبائی کابینہ کے ساتھ ملکر پی ٹی آئی چئیرمین

اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے نظریے کو عملی جامہ پہنائیں گے بلوچستان میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا گیا، بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں جہاں پر بھی عوامی مسائل ہو اس کو وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون سے حل کرائیں گے،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.