MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت نے پی ٹی آئی قیادت کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا اشارہ دیدیا

0 46

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو اس کے بانی سے ملاقات کرانے کی اجازت دینے کا اشارہ دیدیا۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا رویہ بہتر ہوا ہے، پی ٹی آئی والے جیل مینول کی پاس داری کریں تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائےگی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف جیل میں تھے تو ان کے وکلا نے کبھی سیاسی بات نہیں کی، وہ صرف کیسز پر توجہ دیتے تھے، یہ جب آتے ہیں سیاسی گفتگو کرتے ہیں، جیل مینئول کی خلاف ورزی کوئی بھی کرےگا ملاقات بند ہوگی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ناشتہ غریب کے چار دن کے کھانے کے برابر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو ٹریڈ مل دستیاب ہے، وہ ڈیڑھ گھنٹہ سائیکلنگ کرتے ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی کال پر اب لوگ نہیں نکلتے،کے پی میں ان کی حکومت ہے، اس کے باوجود لوگ نہیں نکال پا رہے، پی ٹی آئی کا ووٹر مایوس ہوکر گھر بیٹھ گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.