MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اعتکاف کے خواہشمند یکم رمضان المبارک سے اندراج کروائیں، حرمین انتظامیہ

0 485

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مکہ مکرمہ(مسائل نیوز)انتظامیہ حرمین شریفین نے کہا ہے کہ اعتکاف کے خواہشمند یکم رمضان المبارک سے اندراج کرائیں۔ مکہ مکرمہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق انتظامیہ حرمین شریفین نے اس حوالے سے اعتکاف کے خواہشمند افراد سے کہا
کہ وہ خصوصی ایپ سے اندراج کرائیں۔ الحرمین ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعہ اندراج 5 رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔ انتظامیہ نے مزید بتایا کہ معتکفین کو اجازت نامے 16 سے 19 رمضان تک جاری ہوں گے۔ انتظامیہ کے مطابق اجازت نامے گیٹ نمبر 119 کے سامنے اعتکاف کیبن سے وصول کیے جائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.