MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹرینوں کی کھڑکیوں پر پردے اور دروازوں پر کیمرے لگانے کا فیصلہ

0 213

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) محکمہ ریلوے نے ٹرینوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت محکمے کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ریلوے نے مسافروں کی حفاظت کیلئے ٹرینوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونے سے ریلوے کے سفر کو محفوظ بنایا جائے گا، ریلوے کو منا فع بخش اور پر کشش بنا نے کیلئے تمام اقدامات پر تیزی سے کام جا ری ہے، ریلوے مسافروں کیلئے سفری سہو لیات میں جدید بنیادوں پر اضافہ کر نے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ سے معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ماہ سے گر ین لائن مسافر ٹرین کو دوبارہ بحال کیا جائے گا اس کے علاوہ پنڈدادنخان سے ملکوال ٹر ین سروس شروع کر نے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ پاکستان ریلوے نے مالی بے ضابطگیوں پر نجی شعبے سے 2 ٹرینیں واپس لے لیں، راس لاجسٹک سے سرسید ایکپریس اور ایس جمیل کمپنی سے فرید ایکسپریس کا ٹھیکہ واپس لے لیا گیا، ٹھیکے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور ریلوے قوانین کی خلاف ورزیوں پر کمپنیوں کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا اور وفاقی وزیر ریلوے سعدرفیق کی جانب سے دونوں کمپنیوں کو بکنگ فوری روکنے کی ہدایت کردی گئی۔

- Advertisement -

بتایا گیا ہے کہ پرائیوٹ سیکٹر سے مہران اور تھل ایکسپریس بھی واپس لے لی گئی ہے، اس کے علاوہ عمران انٹرپرائزز کے خلاف مختلف اوقات میں موصول تحریری شکایات کی جانچ پڑتال کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لیے ڈی سی او لاہور، راولپنڈی، ملتان اور کراچی سے رپورٹ طلب کرلی گئی۔ ادھر پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا، راولپنڈی سے کراچی کیلئے اکانومی کلاس کے کرائے میں 1500 روپے تک اضافہ کردیا گیا، پاکستان ریلوے کی جانب سے راولپنڈی سے کراچی کے لیے تیز گام کا اکانومی کلاس ٹکٹ 2000 روپے سے بڑھا کر 3500 روپے کردیا گیا ہے جب کہ راولپنڈی سے لاہور ریل کار کا کرایہ 500 روپے سے بڑھا کر950 روپے کیا گیا ہے تو جعفر ایکسپریس کا کرایہ راولپنڈی سے کوئٹہ کا کرایہ 2860 روپے سے بڑھا کر 3700 روپے کر دیا گیا ہے اور نئے کرایوں پر عملدرآمد بھی ہوچکا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.