MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں اگلی حکومت جے یو آئی بنائے گی،مولانا عبد الواسع

0 297

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لورالائی(ویب ڈیسک)جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا کہ بلوچستان میں اگلی حکومت جے یو آئی بنائی گی کئی اہم سیاسی رہنماءپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے خواہش مند ہیں انہوں نے کہا کہ کے پی کے بلدیاتی الیکشن عمران خان نیازی کیلئے ایک ٹیسٹ کیس ہے اصل مقابلے کیلئے انھیں تیاری کرنے کیلئے تین ماہ کا وقت دیا ہے 23 مارچ کے اسلام آباد مہنگائی مارچ انکے ا قتدار کے آخری ایام ہیں انہوں نے کہا کہ کے پی میں ہماری کامیابی پی ڈی ایم کی بھی کامیابی ہے

انہوں نے کہا کہ کے پی کے عوام نے آج ثابت کردیا کہ وہ جے یو ائی پر ہمیشہ اعتماد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کے پی میں 8 سال سے انکی حکومت ہے لیکن انکی خراب کارکردگی کے باعث آج انھیں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی عزت اب بھی اس بات میں ہے کہ وہ پی ایم کی کرسی چھوڑ دیں اور کرکٹ کی کوچنگ شروع کردیں یا پھر شوکت خانم کینسر ہسپتال کی فنڈنگ کا کام کریں سیاست انکے بس کی بات نہیں ا نہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے

- Advertisement -

کہ حکومت کو 23 مارچ سے پہلے ہی فارغ کردینگے انہوں نے کہا کہ تھریک عدم اعتماد مسائل کا حل نہیں البتہ بعض جماعتوں کا اس پر ضرور اصرا ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی مارچ کیلئے پارٹی کارکنان پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں تیاری شروع کردیں اس وقت حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے اسکاخاتمہ قریب ہے

ملک میں مہنگائی بد امنی اور غیر قانونی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پارلیمان میں اکثریت حاصل نہیں ہے حکومت صرف تین یار چار ممبران قومی اسمبلی کے سہارے کھڑی ہے اگر مسلم لیگ کیو یا ایم کیو ایم نے انا ہاتھ کھینچ لیا تو حکومت کو گرانے کی ہمیں ضرورت ہی نہیں پڑی گی انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف الیکشن ناگذیر ہوچکے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.