MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک میں آئین نہ ہوتا تو فواد چوہدری وزیر نہ ہوتے، حافظ حمد اللہ

0 286

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماءاسلام کے رہنماءمولانا حافظ حمداللہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں جس وقت جے یوآئی کی حکومت تھی تب فواد چوہدری پیدا بھی نہیں ہوئے تھے، فواد چوہدری کی پیدائش سے قبل مفتی محمود  جیسی جمہوری شخصیت تھے جنہوں نے پاکستان کو 1973 کامتفقہ آئین دیا جس آئین پر مفتی محمود کے دستخط ہے اس آئین کے تحت تم وزیر اور عمران خان وزیراعظم بن کے بیٹھے ہیں

- Advertisement -

آئین بنانے والی پارٹی جمعیت کو انتہاپسند کہنے والے خود انتہا پسند اور شدت پسند ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعیت کی قیادت مولانا فضل الرحمن آئین پارلیمنٹ اور جمہوریت کی جنگ لڑتے لڑتے تین خودکش حملوں کا نشانہ بنے، کیا 2014دھرنے کے دوران پارلیمنٹ پر حملہ،پی ٹی وی پر حملہ،پولیس آفیسر، پرحملہ،سول نافرمانی کا اعلان انتہاپسندی شدت پسندی،دہشت گردی اور ریاست سے بغاوت نہیں ہے؟ خیبر پشتونخوا میں شرمناک اور عبرتناک شکست کو چھپانے کیلئے جمعیت پر تنقید کرنے سے زائل نہیں کرسکتے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.