کوئٹہ(ویب ڈیسک)جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر و پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جمعیت علما ئ اسلام ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے خیبر پختونخوا اور بلوچستا ن کے عوام نے ہمیشہ جمعیت علما اسلا م کو ہر انتخابا ت میں سپورٹ کیا ہے مگربدقسمتی سے دھاندلی کرنے والے ہماری کامیابی کو ناکامی میں بدلنے کی کوشش کررہے ہیں، جس طرح خیبرپختونخوا کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علما اسلام کو سپورٹ کیا اسی طرح بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی اور عام انتخابا ت میں بھی جمعیت علما اسلام کامیابی حاصل کرے گی۔
- Advertisement -
ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کی رہائش گاہ پر کارکنوں اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی امیر مولانا عبدالواسع سمیت پارٹی کے دیگر رہنمائ اور کارکن بھی موجود تھے۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جمعیت علما اسلام اپنی نظریات اور اصولوں پر قائم جماعت ہے اور ہمیشہ اپنے آکابرین کے نقش قدم پر چل کر ہر اس قوت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا
جنہوں نے ہمارے اصولی سیاست کو خراب کرنے کی کوشش کی کچھ عناصر نے جمعیت علما اسلام اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کو پچھلے انتخابات اور پارلیمنٹ سے دور کرنے کیلئے ایک ایسی جعلی اور سلیکٹڈ حکومت کو مسلط کیا کہ ان کی وجہ سے آج ملک بحرانوں اور تباہی کا شکار ہواہے عوام جب جعلی حکمرانوں اور ان کے سپورٹ کرنے والوں سے بدلہ لیتا ہے توپھر وہ ووٹ کی طاقت کے ذریعے لیتا ہے خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ان جعلی حکمرانوں کا خاتمہ کردیا جو خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ جو وعدے کیے تھے اب خیبر پختونخوا کے عوام نے ان سے ایسا بدلہ لے لیا کہ اب ان جعلی حکمرانوں کا وجود ختم ہو جائے گا