“” اشناشاہ نے بہت لڑکوں کے دل توڑ ے”
کراچی (مسائل نیوز) اداکار فہد مصطفیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ شوبز کی خوبرو اداکارہ اشنا شاہ آئندہ 10 دنوں میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔
- Advertisement -
اشنا شاہ نجی ٹی وی پر فہد مصطفیٰ کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے کہا کہ اشنا نے بہت لڑکوں کے دل توڑ دیئے ہیں کیونکہ وہ اگلے 10 دِنوں میں شادی کرنے والی ہیں جس پر اداکارہ مسکرائیں مگر فہد مصطفیٰ کی جانب سے دی ہوئی شادی کی خبر کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم کئی دنوں سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اشنا شاہ بہت جلد اپنے منگیتر گالف چیمئین حمزہ امین کے ساتھ رشتہ نئی زندگی کا آغاز کرنے والی ہیں۔
یاد رہے کہ اشنا شاہ نے گزشتہ برس 22 دسمبر کو سوشل میڈیا پر حمزہ امین کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی منگنی کی خوشخبری سُنائی تھی۔