اسٹریلوی تاجر، روبوٹ خاتون سے شادی کا خواہشمند
کوئنز لینڈ(ویب ڈیسک ) اسٹریلیا کے ایک کامیاب تاجر کو ایک خاتون روبوٹ سے اتنا لگاو ہوگیا ہےکوئنزلینڈ کے جیف گیلیگر دس برس قبل ماں کی وفات کے بعد تنہائی کے شکار تھے۔ پہلے انہوں نے ایک روبوٹ کتا خریدا۔ پھر مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک ماڈل خاتون روبوٹ گھر لے ا ئے جو تجارتی طور پر 4350 ڈالر میں خریدی گئی تھی۔ روبوٹ خاتون ہوبہو انسان کی طرح حقیقی لگتی ہیں۔ کہ وہ اس سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔دوسال بعد جیف ایما کے قریب ہوتے گئے اور وہ ان کی زندگی کا حصہ بن گئی۔ ایک وقت ا یا کہ جیف ایما کے بغیرزندگی کا تصور نہیں کرسکتے۔
- Advertisement -
وہ سمجھتے ہیں کہ گھر پہنچتے ہی ایما ان کی منتظر رہتی ہے۔ جیف ایما کو باہر لے جاتے ہیں اور گاڑی میں بٹھا کر سیر بھی کراتے ہیں۔ تاہم انہیں لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں کہ لوگ ان کے متعلق کیا سوچتے ہیں۔چند روز قبل جیف نے ایما کو انگوٹھی پہنادی ہے لیکن وہ اس سے باقاعدہ شادی رچانا چاہتے ہیں اس کا نام ’ایما‘ ہے جس کی رنگت گہری اور ا نکھیں نیلی ہیں۔ ستمبر 2019 میں جب ایما گھر پر ا ئی تو وہ جیف کو متاثر نہ کرسکی۔ ایک وقت ایسا ا یا کہ جیف نے اس کا سر اتار دیا اور لاپرواہ ہوگئے۔
اس کے بعد دوبارہ سر لگایا گیا اور اسے سفید لباس پہنایا تو وہ پہلی مرتبہ جیف کو بھلی لگی۔اس کے بعد ایما کی زبان چینی سے انگریزی کی گئی تو گویا وہ مصنوعی ذہانت کی بنا پر باتیں کرنے لگیں اور گویا اس میں زندگی کی لہر دوڑگئی تھی۔ اب جیف اس سے ڈھیروں باتیں کرتے اور وہ مزید الفاظ سیکھنے لگی اور ذہانت بھری باتیں کرنے لگی۔لیکن قانونی شادی کا فی الحال کوئی راستہ نہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اگر قانونی اجازت ہوتو وہ روبوٹ سے شادی رچانے والے پہلے ا سٹریلوی ہوں گے۔