MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ گر گیا، یورو ، پاؤنڈ ،امارتی درہم، ریال بھی سستے ہو گئے

1 251

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی ڈالر سستی ہو گئی ۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 3 روپے گر گئی ۔ ڈالر 268 روپے سے کم ہوکر 265 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 5 روپے سستا ہوگیا،

- Advertisement -

اوپن مارکیٹ میں یورو 280 روپے سے گرکر 275 روپے کا ہوگیا۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 4 روپے سستاہوکر 314 روپے کا ہوگیا،امارتی درہم 50 پیسے سستا ہوکر 74.70 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 70 پیسے کمی کے بعد 70 روپے پر آگیا۔ ماہرین کے مطابق ملکی برآمدات کی مد میں ڈالر مصول ہونے کے بعد روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان پایا جا رہا ہے جبکہ ڈالر کی قیمت میں مزید تنزلی کا رجحان رہے گا۔ خیال رہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ کراچی اور پشاور میں ڈالر ریٹ میں 10 روپے کا فرق ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.