MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عامرلیاقت کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ کیا تھی؟ پیغام وائرل ہو گیا

0 281

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)ایم این اے عامر لیاقت حسین نے اپنے انتقال سے چار دن پہلے انسٹاگرام پر آخری پوسٹ شیئر کی تھی۔

عامر لیاقت حسین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جو کہ مختلف تصاویر کی مدد سے بنائی گئی تھی۔

ویڈیو کے بیک گرانڈ میں عامر لیاقت حسین کی آواز میں ایک تحریر چل رہی تھی۔’’لوگ ہر موڑ پر رک رک کر سنبھلتے کیوں ہیں؟اتنا ڈرتے ہیں تو پھر گھر سے نکلتے کیوں ہیں

- Advertisement -

؟نیند سے میرا تعلق ہی نہیں برسوں سے خواب آ آکر میری چھت پہ ٹہلتے کیوں ہیں؟میں نہ جگنو ہوں، دیا ہوں، نہ کوئی تارا ہوںروشنی والے میرے نام سے جلتے کیوں ہیں؟‘‘

عامر لیاقت حسین کی اس پوسٹ پر 61 ہزار سے زائد ویوز آئے تھے جبکہ انہوں نے کمنٹ سیکشن بند کیا ہوا تھا۔واضح رہے کہ ایم این اے عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے،

اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.