لیفٹیننٹ کرنل لئیق کے قتل میں ملوث عناصر کسی بھی طرح صوبے کے عوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے،آصف ترین
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سئینیر رہنما اور سابق ترجمان محمد آصف ترین نے اپنے جاری کردہ بیان میں زیارت کے علاقے سے پاک فوج کے افسر کے اغواءاور بے دردی سے شہید کرنے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے،لیفٹیننٹ کرنل لئیق کے قتل میں ملوث عناصر کسی بھی طرح صوبے کے عوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے وہ ایسے واقعات کے ذریعے صوبے میں افراتفری پھیلاکر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ محمد آصف ترین نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ زیارت کے علاقے سے سیاح پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل لئیق کے اغواءاور بعدازاں بے دردی سے شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاح کا اغواءبلوچستان کی پشتون اور بلوچ روایات کے منافی اقدام ہے اس میں ملوث عناصر کسی بھی طرح انسان کہلانے کے حقدار اور صوبے کے عوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاوں کو خوش کرنے کیلئے ایسے واقعات کرکے بلوچستا ن کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں لیکن سیکورٹی ادارے اور عوام ملکرانکے مذموم عزائم کو خاک میں ملادیں گے۔ انہوں نے شہید ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل لئیق کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام شہید کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔