MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فٹبال کے میدان سے نائٹ ہڈ کے شاہی اعزاز تک! سر ڈیوڈ بیکھم کی زندگی کا یادگار دن

0 77

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

انگلینڈ(مسائل نیوز)انگلینڈ کے لیجنڈری فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کو ونڈسر کیسل میں کنگ چارلس سوم نے سر کے خطاب سے نوازا ۔ 50 سالہ بیکھم اس اعزاز کے لیے ایک خوبصورت سوٹ میں ملبوس تھے جسے ان کی فیشن ڈیزائنر اہلیہ وکٹوریہ بیکھم نے خود ڈیزائن اور سلائی کیا تھا۔

شاہی محل میں ہونے والی تقریب میں ان کے والدین ٹیڈ بیکھم اور سینڈرا ویسٹ بھی موجود تھے جبکہ ایک اسٹرنگ کوارٹیٹ نے نیٹ فلکس فلم کے پاپ ڈیمن ہنٹرز کا مشہور گانا گولڈن بجایا۔

سر کا اعزاز ملتے ہی سر ڈیوڈ نے سوشل میڈیا پر ایک طویل جذباتی پیغام شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ایسٹ لندن کے ایک عام لڑکے کے لیے یہ خواب سے بھی بڑا دن ہے۔ آج مجھے ہز ماجسٹی دی کنگ سے نائٹ ہڈ ملا۔ میں بہت عاجز اور شکر گزار ہوں۔ میں نے ہمیشہ اپنے ملک کی نمائندگی فخر سے کی۔ رائل فیملی سے محبت کرتا ہوں اور یہ اعزاز میرے لیے ناقابل یقین ہے۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا سفر یاد کیاکہ رج وے روورز سے شروعات ہوئی پھر مانچسٹر یونائیٹڈ، پریسٹن نارتھ اینڈ، ریال میڈرڈ، ایل اے گیلیکسی، اے سی میلان، پیرس سینٹ جرمین اور سب سے بڑھ کر انگلینڈ۔ ہر کلب، ہر مینیجر، ہر ساتھی کھلاڑی اور ہر شائقین کا شکریہ جنہوں نے مجھے یہاں تک پہنچایا۔

ڈیوڈ نے بتایا کہ سات سال کی عمر میں ان کا خواب انگلینڈ کی قیادت کرنا تھا۔ فٹبال نے مجھے سب کچھ دیا۔ سفر نے آنکھیں کھولیں۔ دنیا بھر میں بچوں کے مسائل دیکھے۔ یونیسیف کے ساتھ 2005 سے کام کر رہا ہوں۔ رائل فاونڈیشن اور کنگ فاونڈیشن نے سکھایا کہ بچوں کو موقع دینا اور اگلی نسل کو متاثر کرنا کتنا اہم ہے۔

انہوں نے فوج کا بھی ذکر کیاکہ ہماری فوج ہمارے لیے بہت قربانی دیتی ہے اس کا احترام کرتا ہوں۔ سب سے بڑھ کر اپنے خاندان کو فخر دلانا چاہتا تھا۔ میرے دادا دادی، والدین جنہوں نے محنت اور احترام سکھایا۔ میری خوبصورت بیوی وکٹوریہ، جو 28 سال سے میرے ساتھ ہیں، میرا سب سے بڑا سہارا۔ بغیر ان کے یہ سب ممکن نہ تھا اور میرے بچے بروکلن، رومئو، کروز، ہارپر تم میری زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہو۔ ماں، باپ، وکٹوریہ، بچو کیا تم یقین کر سکتے ہو؟ میں تم سب سے بہت پیار کرتا ہوں۔

- Advertisement -

خاص بات یہ کہ بیکھم کا سوٹ وکٹوریہ کا بنایا ہوا تھا۔ ڈیلی میل کے مطابق جون میں جب نائٹ ہڈ کی خبر ملی تو وکٹوریہ نے خفیہ پروجیکٹ شروع کیا۔ یہ پہلا موقع تھا جب انہوں نے ڈیوڈ کے لیے کپڑے بنائے۔ دوستوں نے بتایا کہ ڈیوڈ مذاق کرتے ہیں کہ وکٹوریہ ان کے لیے کچھ نہیں بناتیں تو وکٹوریہ نے سوچا کہ یہ خاص دن اور بھی یادگار بنائیں۔ تین حصوں کا صبحی سوٹ، ٹیل کوٹ سمیت، مکمل طور پر وکٹوریہ کا ڈیزائن تھا۔

ڈیوڈ بیکھم کا فٹبال کیریئر

ڈیوڈ 1995 میں مانچسٹر یونائیٹڈ سے پریمیئر لیگ میں آئے۔ سر ایلکس فرگوسن کی قیادت میں انہوں نے 6 پریمیئر لیگ ٹائٹلز، 2 ایف اے کپ، ایک یوئیفا چیمپئنز لیگ (1999 میں بائرن میونخ کے خلاف ڈرامائی فائنل جیت) حاصل کی۔ کلب کے لیے 394 میچز میں 85 گول کیے۔

2003 میں ریال میڈرڈ منتقل ہوئے جہاں گلاکٹیکوز کا حصہ بنے اور ایک لا لیگا ٹائٹل جیتا۔ 2007 میں ایل اے گیلیکسی گئے جہاں ایم ایل ایس کو عالمی سطح پر مقبول بنایا اور دو چیمپئن شپ جیتے۔ اے سی میلان اور پیرس سینٹ جرمین میں بھی کھیلے، 2013 میں ریٹائر ہوئے۔

انگلینڈ کے لیے 115 کیپس، 17 گول۔ تین ورلڈ کپ (1998، 2002، 2006) اور دو یورو کھیلے۔ 2000 سے 2006 تک کپتان رہے۔

فٹبال کے علاوہ وہ فیشن آئیکون ہیں۔ 1998 میں جی کیو نے سب سے سجیلا مرد قرار دیا۔ ایچ اینڈ ایم، ارمانی، باس کے لیے ماڈلنگ کی۔ یونیسیف کے سفیر ہیں، بچوں کی تعلیم و صحت کے لیے کام کرتے ہیں۔ گزشتہ سال کنگ فاونڈیشن کے ایلچی بنے۔

ڈیوڈ اور وکٹوریہ 1999 میں شادی شدہ ہیں اور ان کے چار بچے ہیں۔ آج کا دن ان کے خاندان کے لیے بھی فخر کا لمحہ تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.