سپریم کورٹ میں عمران خان کا قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں الیکشن لڑنے کا معاملہ چیلنج کردیا گیا
اسلام آباد (مسائل نیوز) سپریم کورٹ میں عمران خان کا قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں الیکشن لڑنے کا معاملہ چیلنج کردیا گیا۔ پیر کو شہری آصف محمود نے عمران خان کیخلاف درخواست دائر کی،درخواست میں عمران خان، الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں کہاگیاکہ عمران خان قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں،عمران خان قومی اسمبلی کا پہلے بائیکاٹ کر چکے ہیں۔
- Advertisement -
درخواست میں کہاگیاکہ نو حلقوں سے الیکشن جیت گئے تو ایک سیٹ رکھنا ہوگی،عمران خان کی چھوڑی 8 نشتوں پر دوبارہ ضمنی الیکشن ہوگا۔ درخواست میں کہاگیاکہ عمران خان کا 9 حلقوں سے الیکشن لڑنا بد نیتی اورخلاف آئین ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کو نو حلقوں سے الیکشن لڑنے سے روکا جائے۔
[…] آباد (مسائل نیوز) سپریم کورٹ نے دس لاکھ تنخواہ لینے والے ملازمین کی بونس آمدن پر 30 […]
[…] آباد(مسائل نیوز) چئیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان ایک نہیں 3 کیسوں میں نااہل ہو سکتے ہیں۔جنگ اخبار کی […]