MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن4دہشتگرد ہلاک5جوان بھی جام شہادت نوش کرگئے

0 287

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

میر علی(مسائل نیوز) شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 5 جوان بھی جام شہادت نوش کر گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے مین پاک فوج کے 5 جوان شہید ہو گئے جبکہ 4 خطرناک دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔

- Advertisement -

بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک کیے گئے دہشت گرد دہشتگردی اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ جبکہ جام شہادت نوش کرنے والوں میں کیپٹن عبدالولی، نائب صوبیدار نواز، حوالدار غلام علی، لانس نائیک الیاس اور سپاہی ظفراللہ شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.