MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات

0 614

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) گذشتہ روز وفاقی وزیر امور معاشیات ایاز صادق اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی اور مختلف امور پر گفتگو کی۔ وفاقی وزرا کی صدر مملکت سے ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورت حال اور قانون سازی کے امور پرگفتگو کی گئی۔بعد ازاں صدر مملکت 3 روزہ دورے پرلاہور پہنچ گئے، عارف علوی کی آج وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق صدر سے ملاقات میں وفاقی وزراء نے معاملات آگے بڑھانے کے لیے شرائط پیش کیں۔ذرائع وفاقی وزراء کے مطابق انہوں نے صدر سے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو قومی اسمبلی میں واپس آنے کا کہا جائے۔
الیکشن اصلاحات اور پھر نگران سیٹ اپ کے لیے اسمبلی میں ہی بات ہو سکتی ہے۔صدر کی جانب سے اسحاق ڈار سے ملاقات میں عمران خان کے کیسز پر بھی دونوں وزراء نے بات کی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ چند کیسز تو عدالتوں میں ہیں۔ہماری شرائط مانی جائیں تو ریلیف کے لیے کوشش کی جا سکتی ہے۔صدر نے کہا کہ میں سیاست میں ہمیشہ انتہائی پوزیشن لینے کے خلاف رہا ہوں۔کوشش کروں گا درمیانی راستہ نکل آئے۔صدر مملکت ان تمام ملاقاتوں اور شرائط پر عمران خان سے بات کرکے جواب دیں گے۔قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما رہنماء پرویزخٹک نے کہا تھا کہ اگر الیکشن پر بات ہوگی تو مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھیں گے اور حکومت سنجیدگی دکھائے گی تو مذاکرات ہوں گے، تحریک انصاف ہر وقت الیکشن کے لئے تیار ہے، پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، سب عمرا ن خان کے ساتھ کھڑے ہیں، کون سی اسمبلی پہلے تحلیل کرنی ہے اس کا فیصلہ عمران خان کریں گے، پرویز الہٰی سے ملاقات ہوئی وہ وعدہ پورا کریں گے، پرویز الہٰی ہمارے ساتھ ہیں اور اسمبلی توڑ دیں گے، اسی طرح خیبر پختونخوا میں ارکان کی ناراضگی کی خبریں جھوٹی ہیں اور پنجاب میں بھی تمام ارکان عمران خان کے بیانیے کے ساتھ ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.