تمام نااہل ایک اہل کو نااہل کرانے میں لگے ہوئے ہیں، شیخ رشید احمد
راولپنڈی(مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدالت میں کیس گورنر کے نوٹی فکیشن کا تھا، اسمبلی توڑنے اور جوڑنے کا نہیں، تمام نااہل ایک اہل کو نااہل کرانے میں لگے ہوئے ہیں جس کےعزائم منفی ہیں وہ ناکام ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے فیصلوں کو عوام میں پذیرائی اور پی ڈی ایم کو رسوائی ملتی ہے، بلاول ایف اے ٹی ایف کے اجلاس سے بائیکاٹ کر گئے تھے اور اب وہ کہتا ہے فیٹف سے میں نے نکالا۔
- Advertisement -
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ جب عوامی رائےعامہ کا احترام نہیں ہوتا تو جمہوریت نہیں آمریت ہوتی ہے، قانون میں خودکشی کی ناکام کوشش کی سزا معاف کردی گئی ہے، 50 کروڑ تک کرپشن حلال اور چھوٹی چوری حرام ہے، آئین موم کی ناک بن گیا ہے اور ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہے، تنخواہ دینے کے پیسے نہیں، ممبروں کی منڈی لگی ہوئی ہے، وزراء کی تعداد 77 ہے جن میں 22 بے محکمہ ہیں۔
علاوہ ازیں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت اسلام آباد کے بلدیہ کا الیکشن نہیں کرا رہی، جنرل الیکشن میں کس منہ سے جائے گی، ان کا ایجنڈا ہے کہ عمران کو نااہل کروائیں گے، الیکشن آگے لے کر جائیں گے اورکیئرٹیکر کی مدت بڑھائیں گے، حکومت اپنے کیسزختم کرائے گی، نیب اور ایف آئی اے کوجیب کی گھڑی، ہاتھ کی چھڑی بنائیں گے، انہیں ڈیفالٹ کی پرواہ نہیں۔
[…] پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی قانون پارلیمان کو مدت پوری کرنے […]
[…] پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپریل مئی میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک کے […]