MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان ہمیشہ مضبوط قومی فوج کے داعی رہے ہیں:شاہ محمودقریشی

0 235

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) سابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان ہمیشہ مضبوط قومی فوج کے داعی رہے ہیں۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق رہنما تحریک انصاف شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان اداروں کو مضبوط اور مستحکم دیکھنے کے حامی ہیں،موجودہ معاشی صورتحال کے باعث ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی اور بقا،ہر پاکستانی کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں غلطیوں کے باعث بلوچستان میں شورش نے جنم لیاہے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ ماضی میں امن مخالف قوتوں نے پختونستان کا شوشہ چھوڑا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں ملک میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی اور یکجہتی کیلئے درست فیصلے کرنا ہوں گے۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی دفاعی قوت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہم فیصلہ کن وقت پر کھڑے ہیں، ہم تباہی کی طرف جاسکتے ہیں ، میں لکھ کر دیتا ہوں کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو پہلے فوج تباہ ہوگی پھر ملک تباہ ہو جائے گا کیوں کہ یہ حکومت جب سے آئی ہے روپیہ گررہا ہے ، مہنگائی ہورہی ہے ، اگر ہم دیوالیہ ہو جاتے ہیں تو سب سے بڑا ادارہ تباہ ہوگا ، پھر یوکرین کی طرح ایٹمی اثاثے واپس لیے جائیں گے ، اس کے بعد ملک کے تین ٹکرے ہوجائیں گے جو ان کی منصوبہ بندی بنی ہوئی ہےاس لیے اس وقت درست فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.