MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وفاقی آئینی عدالت کے ججز نے حلف اٹھالیا,جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی سمیت چھ رکنی بینچ کا باقاعدہ قیام

0 81

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ/اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے بعد پہلی بار نوٹیفائی کیے گئے ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا، جہاں چیف جسٹس آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں منعقدہ سادہ مگر اہم تقریب میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی سے حلف لیا۔ وزارتِ قانون و انصاف کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئینی عدالت چھ ججوں پر مشتمل ہوگی جن میں سپریم کورٹ سے جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عامر فاروق، سندھ ہائی کورٹ سے جسٹس کے کے آغا، بلوچستان سے جسٹس روزی خان بَررَیچ اور پشاور ہائی کورٹ سے جسٹس ارشد حسین شاہ شامل ہیں۔ حلف برداری کے بعد وفاقی آئینی عدالت باضابطہ طور پر فعال ہوگئی، جو آئین سے متعلق معاملات کی واحد مجاز عدالت کے طور پر اہم قومی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.