MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کی دھرتی کو قادیانیوں کیلئے تنگ کردینگے،مولانا حیدری

1 547

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ٹھل(ویب ڈیسک) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت و عثمانیہ ٹرسٹ کے زیراہتما م تاریخ ساز تحفظ ختم نبوت کانفرنس جامع مسجدآسٹریلیا ریلوے اسٹیشن لاہور میں بزرگ عالم دین مولانا عبدالروف ملک کی صدارت میں منعقد ہوئی کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید اور شمع ختم نبوت کے پروانوں نے شرکت کی۔

- Advertisement -

کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل سابق ڈپٹی چئیرمین سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمدحنیف جالندھری،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ، پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی، جے یوآئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمدامجد خان،

جامعہ اشرفیہ کے نائب مہتمم مفتی احمدحسن، مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، جے یوپی کے رہنما مولانا محمدخان لغاری، جامعہ عثمانیہ کے مہتمم اور کانفرنس کے میزبان مولانا ڈاکٹر حافظ محمد سلیم،شیخ اسدالرحمن، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس،قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر، حافظ نصیراحمداحرار، مولانا خالدمحمود، مولانا محمدگلفام ودیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسلمانوں کا اجماعی عقیدہ ہے کہ رسول اکرم ? اللہ تعالی کے آخر ی نبی اور رسول ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.