MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ سے باہر

3 233

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے لیے مشاورت رواں ہفتے ہو گی۔ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے، وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں دوبارہ گھٹنے کی

- Advertisement -

انجری کا شکار ہو گئے تھے ، وطن واپسی پر انکے اسکین ہوں گے۔ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر حارث رئوف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کریں گے جبکہ فاسٹ بولر محمد عباس کی بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت پر مشاورت جاری ہے۔اسپنر ابرار احمد کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کا ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کے لانگ مارچ اور احتجاج کی وجہ سے وینیو پر بھی مشاورت ہو گی، پی سی بی حکومتی ایڈوائس کے مطابق وینیو سے متعلق فیصلہ کرے گا، انگلینڈ کرکٹ بورڈ سکیورٹی ایکسپرٹ ریگ ڈیکاسن سے ہدایت لے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہو گی، انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم 27 نومبر کی صبح اسلام آباد پہنچے گی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ راولپنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کا جلد بازی میں کیریئر داؤ پر لگ گیا، ساڑھے 3ماہ کے بعد […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز)انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس میں سابق کپتان […]

  3. […] مداحوں کا پیار پانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی میسی کے مداح نکلے۔تفصیلات کے مطابق پرتگال کے کرسٹیانو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.