MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مدارس کو مٹانے والے خود مٹ چکے ہیں،حافظ حمداللہ

0 288

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سینیٹر مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہےکہ مدارس میں پڑھنے اور پڑھانے والے قوم کے محسن اور ہیرو ہیں معاشرے سے ظلم و جہالت کہ گھٹیا ٹوپ اندھیروں کا خاتمہ مدارس کے بدولت ممکن ہوا

- Advertisement -

دنیا مدارس کے مثبت کردار کو مٹانے کی لاکھ کوششیں کریں مگر کامیاب نہیں ہونگی انتہا پسندی اور دہشت گردی کو مدارس سے جڑنے والے مغرب زدہ عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے مدرسہ کنزالعلوم پشین میں منعقدہ سالانہ جلسہ دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

کہی کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام کے دیگر رہنماوں اور مقامی علماءکرام نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہا کہ دنیا دینی مدارس کے حوالے سے اپنا متعصبانہ رویہ ترک کردیں دینی مدارس انتہا پسندی کے اڈے نہیں امن محبت اخوت اوراصلاح انسانیت کے مراکز ہیں ان کی خدمات کو نظر انداز کرنا سورج کو دو انگلیوں سے چھپانے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ مدارس کو مٹانے والے خود مٹ چکے ہیں مگر دینی مدارس آج بھی قائم و دائم ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.