MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دہشت گرد عناصر ملکی امن تباہ کرنے کے درپے ہیں، سردار یار محمد رند

0 303

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبی(جی این ایم) بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کا نوشکی اور پنجگور میں ایف سی کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کی مزمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی کاروائیوں میں ایک سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہارکیا انہوں نے کہا کہ:

سیکیورٹی فورسز کو جرات کے ساتھ دہشت گردوں کے حملے ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ رند قبائل کا ہر فرد پاک افواج اور پاک ایف سی بلوچستان کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے خلاف اپنی سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں دہشت گرد شرپسند عناصر ملکی امن تباہ کرنے کے درپے ہیں انکے مزموم سازشوں کو ناکام بنانے کے لیئے سیاسی عسکری قیادت نے اپنی جانوں کے نذارنے پیش کر رہے ہیں

- Advertisement -

نوشکی اور پنجگور میں دہشت گرد کے بزدلانہ حملوں میں شہید ہونے والے جوان کے لواحقین کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہے انہوں نے کہا پاک افواج پاک ایف سی بلوچستان دیگر سیکورٹی اداروں اور عوام کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ہزاروں جانوں کے نذرانے پیش کرنے کے باوجود پاکستانی قوم کا دہشت گردی کے خلاف عزم متنرلزل نہیں ہوا اور پوری قوم سیکورٹی اداروں کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے

سیکورٹی اداروں کے دہشتگردوں کو جس طرح ماضی میں نکیل ڈالی آئندہ بھی ان سے کوئی رعایت برتی نہیں جائے گی اور بلوچستان سمےت ملک بھرمیں پائیدار امن کی بحالی کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا ملک دشمن عناصر اپنی مزموم کارائیوں کے ذریعے ہمارے اور سیکورٹی فورسز کے حوصلے کسی صورت پست نہےں کرسکتے دشمن کے ان عزائم کو پاکستانی قوم اپنے اتحاد و یکجہتی سے ریزہ ریزہ کر دینگے انہوں نے شہید اہلکار کے لیے دعا کی ان کے درجات بلند کرے آمین ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.