MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک میں سیلاب کی وجہ سے ٹرین سروس متاثر، نجی ائیرلائنز نے اندرون ملک فضائی کرایوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا

2 280

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) ٹرین سروس متاثر ہونے پر اندرون ملک فضائی کرایوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا۔کراچی اور لاہور کے درمیان ٹرین سروس تقریباًچار ہفتوں سے بند ہے اور مسافروں کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے قومی و نجی ایئرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
لاہور سے کراچی پی آئی اے کا یکطرفہ کرایہ 20 سے 40ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔لاہور سے کراچی نجی ایئرلائنز کے ٹکٹس17 سے 31ہزار روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔کراچی اور لاہور کے درمیان ریلوے ٹریک شدید متاثر ہونے کی وجہ سے ٹرین سروس کی بندش کو 27 روز گزر گئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) ملک میں سیلاب کی وجہ سے بند ٹرین سروس ایک ماہ بعد بحال ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سیلاب کی وجہ […]

  2. […] نیوز)قومی اور نجی ائیر لائنز کے اندورن ملک کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ائیرلائن […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.