حسن زاہد سے صلح کیلئے کتنی رقم لی؟ صحافی کے سوال پر سامعہ حجاب کا جواب آ گیا
اسلام آباد(مسائل نیوز) سوشل میڈیا سٹار سامعہ حجاب نے کہا ہے کہ حسن زاہد سے صلح کیلئے کوئی پیسے نہیں لئے ، میں نے اسے فی سبیل اللہ معاف کیا۔
نجی ٹی وی چینل 24نیوزکے مطابق سامعہ حجاب کاکہناتھا کہ میرے پاس میسجز موجود ہے، میں نے پیسے لئے ہوتے تو میں اس وقت بہت خوش ہوتی ،میں نے حسن کو فی سبیل اللہ معاف کیا ہے۔
- Advertisement -
ٹک ٹاکر نے بتایا کہ حسن زاہد کے والد گھر معافی مانگنے آئے تھے،حسن کے گھر والوں نے معاف مانگ لی مجھے نہیں لگتا اب اس کے سارے گھر والوں کو اس کی غلطی کی سزا ملے۔
سامعہ حجاب کاکہناتھا کہ اس واقعہ سے میری سوشل میڈیا پر فین فالونگ کم ہوئی ہے،اس صلح کو میں اپنی نہیں ہر لڑکی کی فتح سمجھتی ہوں ، آئندہ تین چار سالوں تک میں کسی پر بھی یقین نہیں کرسکوں گی۔