MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سونے کی قدر میں بڑی گراوٹ! فی تولہ سونا 61 ہزار روپے سستا؛ جانیں اتوار یکم فروری کے تازہ ریٹس

0 11

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں اتوار 1 فروری 2026 کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 5 لاکھ 11 ہزار 862 میں فروخت کیا جا رہا ہے اور یہ قیمتیں کل بروز پیر 2 فروری تک کارآمد رہے گی جس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نئے نرخ جاری کرے گا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ 31 جنوری کو سونے کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جب ایک تولہ سونا 25 ہزار 500 روپے کمی سے 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے کی سطح پر آگیا جبکہ اس سے قبل جمعہ 30 جنوری کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 35 ہزار 500 روپے سستا ہوا تھا۔

گزشتہ دو روز جمعہ 30 جنوری اور ہفتہ 31 جنوری کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 61 ہزار کمی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد آج اتوار 1 فروری کو فی تولہ سونا 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے میں خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل دو روز مسلسل سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا تھا جب فی تولہ قیمت میں 42 ہزار سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی 9,006 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 7,721 روپے کی سطح پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہفتہ 31 جنوری کو چاندی کی فی تولہ قیمت میں 2,063 روپے کمی دیکھی گئی تھی جبکہ جمعہ 30 جنوری کو 24قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں 1ہزار 106روپے کی کمی ہوئی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.