سستے آٹے کیلئے خواتین بھی سڑکوں پر نکل آئیں
اسلام آباد(مسائل نیوز)خیبرپختونخوا میں سرکاری آٹے کے ایک ٹرک نے ایک انار سو بیمار والی صورتحال پیدا کر دی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق کے پی کے ضلع لکی مروت میں سستے آٹے کے حصول کے لیے خواتین بھی سڑکوں پر نکل آئیں اور سرکاری آٹے کے ٹرک کے پیچھے مرد و خواتین کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ شہریوں کو آٹے کے ایک تھیلے کے لیےگھنٹوں انتظار کرنا پڑا جس کے بعد شہریوں کی جانب سے ٹرکوں کی تعداد بڑھانے پر زور دیا گیا ہے اور ساتھ ہی سیل پوائنٹس میں اضافے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور کوئٹہ میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، ایک کلو آٹا 125 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلہ 2600 روپے سے بھی زائد میں فروخت ہو رہا ہے۔
[…] آباد(مسائل نیوز)لاہور میں فلور ملز نے سرکاری سستے آٹے کا 20کلو والا تھیلا 330 روپے مہنگا کردیا۔فلور ملز مالکان […]