عمران خان کیخلاف کسی بھی کیس میں کچھ بھی نہیں
اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان کیخلاف کسی بھی کیس میں کچھ بھی نہیں ہے-امپورٹڈ حکومت نے بار بار کوشش کی- کسی طرح عمران خان کو تکنیکی طور پرناک آؤٹ کیا جائے- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف کسی بھی کیس میں کچھ بھی نہییں نکلے گا۔
یہ لوگ سیاسی، عوامی میدان میں وہ ہر جگہ عمران خان سے شکست کھارہے ہیں-انشاء اللہ عمران خان ایک بار پھر سر خرو ہونگے-اللہ پر ایمان-مشکلات سے نکلے گا پاکستان۔
اُدھر پاکستان تحریک انصاف نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ عمران خان کیخلاف آنے کی صورت میں شدید احتجاج کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے ضلعی سطح پر احتجاج کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
- Advertisement -
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ عمران خان کے خلاف آنے پر کارکنوں کو احتجاج کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے کارکنوں کے نام آڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آج سنایا جارہا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ عمران خان کے حق میں آیا تو ٹھیک ہے اور خلاف آنے کی صورت ضلع کی سطح پر سخت احتجاج کیا جائے گا۔ دوسری جانب توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے وقت کارکنوں کا الیکشن کمیشن میں آنے اور ہنگامہ آرائی کا خدشہ،الیکشن کمیشن اور ریڈ زون میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر دئیے گئے۔