MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مردم شماری کے معاملے پر اتحادیوں میں گرمی سردی، وزیراعظم نے اجلاس بلا لیا

1 300

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے مردم شماری کے معاملے پر اتحادی سیاسی جماعتوں میں جاری تنازعات کے حل کیلئے اجلاس بلا لیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سیاسی جماعتوں کو مردم شماری کے حوالے سے اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ان کے آپسی اختلافات کے حل کیلئے بھی پیش رفت متوقع ہے۔اجلاس 5 اپریل بروز بدھ طلب کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

سندھ میں مردم شماری کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اپنی شکایات سے وفاقی حکومت کو آگاہ کر چکے ہیں۔ وزیراعظم کے بلائے گئے اجلاس میں ایم کیو ایم بھی شرکت یقینی بنائے گی۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی سے شدید اختلافات پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے گذشتہ دنوں مردم شماری مسترد کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] گرمی کی شدت میں اضافہ ، جان لیوا ہیٹ سٹروک کا الرٹ جاری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.